کراچی۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 43 کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 27 جنوری 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 22 ارب 43 کروڑ 49 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 17 ارب 59 کروڑ 38 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 84 کروڑ 11 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 27 جنوری 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 79 کروڑ ڈالر کی کمی سے 17 ارب 59 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔