پاکستان کے ساتھ فضائی راستوں کی بحالی اور وفود کے تبادلوں میں توسیع کے خواہاں ہیں، چینی عہدیدار

67
پاکستان کے ساتھ فضائی راستوں کی بحالی اور وفود کے تبادلوں میں توسیع کے خواہاں ہیں، چینی عہدیدار

بیجنگ۔2اگست (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ فضائی راستوں کی بحالی اور وفود کے تبادلوں میں توسیع کا خواہاں ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین پاکستان کے ساتھ مناسب انداز میں فضائی راستوں کی بحالی اور وفود کے تبادلوں میں توسیع کا خواہاں ہے۔

اس وقت پی آئی اے چین کے لئے ہفتے میں 2پروازیں چلا رہی ہے جن میں ایک پرواز اسلام آباد چینگڈو اسلام آباد اور اسلام آباد شیان بیجنگ اسلام آباد روٹس پر پروازیں شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان متعدد روٹس کے لیے پروازوں کی بحالی سے چین میں پاکستانی کمیونٹی، عہدیدار،تاجراورطلبہ اور پاکستان میں سی پیک کے تحت جاری زیر تکمیل مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہری مستفید ہو ں گے۔