اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی مالیات کے حوالہ سے معاہدے پراتفاق ہواہے ایگزیکٹوبورڈکی منظوری کی صورت میں پاکستان کو1.3ارب ڈالرکی پہلی قسط ملے گی ۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جولی کوزیک نے بتایاکہ پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان اموراحسن اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں، 25 ستمبر 2024 کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 37 ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری دی تھی جس کے تحت پاکستان کومجموعی طورپر 7 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی جائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے پہلاجائزہ حال ہی میں ہوا اور 25 مارچ کو پہلے جائزے کے لئےفریقین کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہوچکاہے۔ علاوہ ازیں موسمیاتی مالیات سے متعلق ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی پر بھی اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملے گی۔
موسمیاتی مالیات سے متعلق ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فسیلٹی کے تحت اس پورے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.3ارب ڈالر کی معاونت ملے گی، آر ایس ایف کے تحت پاکستان کو قسطوں میں یہ معاونت فراہم کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576930