پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی اور دیگر کا پاکستانی سفارتخانے میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سالانہ کنونشن سے خطاب

110

واشنگٹن ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے اوروہ متحد اور منظم ہو کر اپنی کمیونٹی کے مفادات کا بہتر طور پر تحفظ کرسکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو پاکستانی سفارتخانے میں منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ سالانہ کنونشن ایک مضبوط پلیٹ فارم بن چکا ہے اور اس سے پاکستانی کمیونٹی اپنے مفادات کا بہتر طور سے تحفظ کرسکتی ہے ۔ کنونشن میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم ارکان نے شرکت کی جو امریکی معاشرے کے مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات کے ضمن میں پاکستانی کمیونٹی کا اہم کردار ہے‘ پاکستانی کمیونٹی اگر منظم اور متحد ہو تو ان انتخابات کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کرسکتی ہے