برسلز۔15مئی (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں انسانی حقوق اور امن کی کارکن مرجان لوکاس سے ملاقات کی۔ سفیر رحیم حیات قریشی نے مظلوم طبقات بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے ان کی مستقل حمایت کو سراہا۔
سفارتخانے کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ کے مطابق سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی انسانی حقوق کی آوازوں کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق فوری طور پر کردار ادا کرنا چاہیے۔ دریں اثناء بیلجیئم میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے فیڈریشن آف بیلجین چیمبرز آف کامرس کے صدر برینڈرز رینی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں بیلجین کاروباری اداروں کے لیے امید افزاء تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر اور مستقبل میں کاروبار سے کاروبار (بی ٹو بی) روابط کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597541