پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے پاکستان ہاﺅس آمد پر ادیب،شعرا اور سکالرز خیر مقدم کیا

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے شہر انطالیہ میںاحمد ندیم قاسمی کے سویں یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ انٹرنیشنل اردو کانگرس کے شرکاءنے جمعرات کو انقرہ میں پاکستان ہاﺅس کا دورہ کیا۔ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے پاکستان ہاﺅس آمد پر انکا خیر مقدم کیا۔مہمانوں میں پاکستان ،جاپان اور ترکی کے معروف ادیب،شعرا اور سکالرز شامل تھے۔پاکستانی سفیر سہیل محمود نے اس موقع …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے شہر انطالیہ میںاحمد ندیم قاسمی کے سویں یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ انٹرنیشنل اردو کانگرس کے شرکاءنے جمعرات کو انقرہ میں پاکستان ہاﺅس کا دورہ کیا۔ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے پاکستان ہاﺅس آمد پر انکا خیر مقدم کیا۔مہمانوں میں پاکستان ،جاپان اور ترکی کے معروف ادیب،شعرا اور سکالرز شامل تھے۔پاکستانی سفیر سہیل محمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگرس کے انعاقد کیلئے انتھک محنت اور احمد ندیم قاسمی کی زندگی اور عالمی کامیابیوں کو اجاگر کرنے پر انقرہ یونیورسٹی کے شعبے اردو کے چیئر مین پروفیسر عثمان بیلن اوزکان اور تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ اردو زبان اور ادب کی فروغ کیلئے پاکستان اور ترکی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے معروف مہمانوں پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین ادب،فن اور ثقافتی شعبوں میں رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply