23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کے سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تجارتی آپریشنز کی پہلی...

پاکستان کے سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تجارتی آپریشنز کی پہلی سالگرہ، میڈیا اوپن ڈے کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آپریشنز کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سی ای ای سی پاکستان کے نو قائم شدہ ریجنل آفس میں میڈیا اوپن ڈے کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے دس سے زائد نمایاں میڈیا اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی جن کا خیر مقدم ایس کے ہائیڈرو کے سی ای او، سی ای ای سی کے سینئر ایڈوائزر اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔ انرجی چائنہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد نے سی ای ای سی کے کارپوریٹ کلچر ایگزیبیشن ہال اور زیر تعمیر "سمارٹ ہائیڈرو پاور” سینٹرلائزڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔14 ستمبر 2024ء کو تجارتی بنیادوں پر آپریشنز کے آغاز سے اب تک ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن 2.7 ارب کلو واٹ گھنٹے سے زائد صاف توانائی پیدا کر چکا ہے جس سے پاکستان کی توانائی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا، درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوا اور حکومت کے قابل تجدید توانائی کے فروغ کے عزم کو تقویت ملی۔ سی پیک کے توانائی تعاون کے تحت یہ سب سے بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں میں سے ایک ہے جو پاکستان کے توانائی مکس کو متوازن بنانے، لاگت کم کرنے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ منصوبہ مقامی برادریوں کے لیے بھی مثبت اثرات کا حامل رہا ہے۔ تعمیر کے عروج پر اس نے 6,000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے، گھریلو آمدنی میں اضافہ کیا اور سماجی ذمہ داری کے وسیع پروگرام نافذ کیے۔ ان میں 1,50,000 درختوں کی شجر کاری، ماحولیاتی تحفظ کے لیے 5,000 مربع میٹر پر محیط ٹرائوٹ ہیچری کی تعمیر اور حوالگی، مقامی طلبہ کے لیے "موونگ فارورڈ ود ڈریمز” ایجوکیشن پروگرام، این 15 ہائی وے کی تزئین و آرائش اور خان ایریا گورنمنٹ سروس سینٹر کی تعمیر شامل ہیں۔میڈیا نمائندگان نے ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تعمیری معیار، آپریشنل شانداری اور سمارٹ مینجمنٹ سسٹمز کو سراہا۔ انہوں نے اس منصوبے کو سی پیک تعاون کی ایک بہترین مثال قرار دیا جو نہ صرف صاف توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ سماجی و معاشی ترقی کو بھی فروغ دیتا ہے۔ ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن پائیدار اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی جاری رکھے گا اور اپنی سماجی ذمہ داریوں کو برقرار رکھے گا۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی فائدے، ربط اور مشترکہ خوشحالی کی ایک نمایاں علامت کے طور پر موجود ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں