اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے مزید 2 امدادی پروازیں پاکستان پہنچ گئیں۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں پروازیں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اتریں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم کیے گئے فضائی پل کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے سیلاب زدگان کے لئے اب تک مجموعی طور پر 43 پروازیں خوراک، طبی سامان اور خیمے لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان آزمائش کی اس گھڑی میں حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔