اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب متاثرین کو امریکہ کی جانب سے انسانی امداد کے تسلسل میں تین پروازیں سکھر ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔
پیر کو دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ سے اب تک 10 پروازیں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے انسانی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا جاتا ہے۔