شمالی کوریا کے قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید مہمان خصوصی تھے،پاکستان کے شمالی کوریا کے ساتھ ہمیشہ قریبی دوستانہ تعلقات رہے ہیں،جو باہمی احترام اور خیرسگالی کے جذبات پر مبنی ہیں،سینیٹر پرویز رشید
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ڈیمو کریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر کم تھائی سوپ نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ تقریب ”ڈے آف دی سن“ اور کوریا کے پہلے صدر اور عظیم رہنما کم ال سنگ کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کیک بھی کاٹا۔
پاکستان کے شمالی کوریا کے ساتھ ہمیشہ قریبی دوستانہ تعلقات رہے ہیں،جو باہمی احترام اور خیرسگالی کے جذبات پر مبنی ہیں،سینیٹر پرویز رشید
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں