پاکستان کے عرب اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری مستقبل میں ان تعلقات کے مزید استحکام کی دلیل ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی

89
حافظ طاہر محمود اشرفی کا سیلاب زدگان کی امداد پر سعودی سفیر سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی، مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عرب اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات اور مذہبی، معاشی، ثقافتی، اقتصادی، سیاحتی روابط میں بہتری مستقبل میں پاکستان عرب اسلامی دنیا کے تعلقات کے مزید استحکام کی دلیل ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ مصر کے دوران مصر کی قیادت کی طرف سے تمام شعبوں میں تعلقات میں بہتری اور تعاون کا اعلان دس سال بعد مصر کے ساتھ تمام شعبوں میں پاکستان کے تعلقات کی بحالی کا اظہار ہے۔