پاکستان کے عوام،سیاسی اور عسکری قیادت سعودی عرب کی پشت پر ہے‘ سردار محمد یوسف

108

مدینہ منورہ ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین لامذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہئے کہ پاکستان کے عوام ، سیاسی اور عسکری قیادت حرمین شریفین کے دفاع کیلئے سعودی عرب کی پشت پر ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں پوری پاکستانی قوم ہر قربانی کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار محمد یوسف نے مدینہ یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں گورنر مدینہ پرنس فیصل بن سلیمان، پرنس نواف بن نائف، مشیر وزیر داخلہ، اما م الحرم اور شاہ سلمان کے مشیر شیخ صالح بن حمید حرمین شریفین کے رئیس امام شیخ عبد الرحمن السیدیس ، مدینہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر حاتم مرذوتی سمیت 30ملکوں کے وزراءعلما اور نمائندگان شریک تھے۔ یہ کانفرنس جائزہ امیر نائف بن عبد العزیزکے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس کا موضوع ”سوشل میڈیا کے لئے اسلام کے قوائد و ضوابط “ تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں عالم اسلام کے تمام شرکاءکی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ مسجدِ نبوی کے قرب میں منعقدہ اس کانفرنس میں ہم پوری ذمہ داری سے اعلان کرتے ہیں کہ حوثیوں کی طرف سے خانہ کعبہ پر حملہ کی کوشش انتہائی قابلِ مذمت ہے۔