28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کے عوام نے بھارتی جارحیت کے خلاف اتحاد واتفاق کامظاہرہ کیا،رکن...

پاکستان کے عوام نے بھارتی جارحیت کے خلاف اتحاد واتفاق کامظاہرہ کیا،رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 13 مئی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی وپاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام نے بھارتی جارحیت کے خلاف اتحاد واتفاق کامظاہرہ کرکے ثابت کردیاکہ ہم ایک قوم ہیں ،بھارتی جارحیت کے خلاف وطن کا دفاع کرنے والے افواج پاکستان کے بہادر آفیسرز اور جوانوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے جوعہد کیاتھا اسے پورا کیا،پاکستان نے جنگ میں جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے بھارتی جارحیت کے خلاف اتحاد واتفاق کامظاہرہ کرکے ثابت کردیاکہ ہم ایک قوم ہیں ،اس جنگ میں پاکستان نے نہ صرف دفاعی و سفارتی محاذ بلکہ میڈیا سمیت ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے ،جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، وزیراعظم شہبازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف کی قیادت میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحادو اتفاق کو برقراررکھتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں ترقی یافتہ ممالک کے برابر لاکھڑا کرناہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596567

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں