اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے، کرونا وائرس کے بین الاقوامی چیلنج کے اثرات سیقوم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ترجیحات طے ہو رہی ہیں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں صوبائی وزراعلیٰ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت اجلاس میں شرکت کررہے ہیں، اجلاس کا مقصد کرونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا اور وائرس پر قابو پانے کی قومی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ ہے۔ اس اجلاس میں عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔