پاکستان کے عوام کو قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کا سامنا ہے، عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

71
پاکستان سیاسی اور آئینی جدوجہد کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یوم پاکستان پر پیغام

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کا سامنا ہے، عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان بھجوانے پر بیلجیئم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈیکرو کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے عوام کو قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کا سامنا ہے اور عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔