14.4 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کے عوام کو وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب پر...

پاکستان کے عوام کو وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب پر اعتماد ہے،پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب کا ستھرا پنجاب پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

راولپنڈی ۔22فروری (اے پی پی):پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازپر بھر پو ر اعتماد ہے،ملکی معیشت کو وزیر اعظم شہباز شریف نے سہارا دیا، اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت مستحقین کو گھر دیے جا رہے ہیں، راولپنڈی کی 21 تحصیلوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے، ملک ڈیفالٹ کا نعرہ لگانے والے مایوس ہو گئے ،مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، شرح سود کم ہو گئی ، ٹریکٹر سکیم کے ذریعے 10 لاکھ کی سبسڈی دی جا رہی ہے، اگست تک 550ای بسیں پنجاب میں آجائیں گی اور آئندہ سال جون تک 500 مزید ای بسیں آئیں گی۔ راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی 21 تحصیلوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے، راولپنڈی میرا گھر ہے ، اس لیے اس پروگرام کا افتتاح کرنے خود آئی ہوں، ستھرا پنجاب پروگرام کا مارچ 2024 میں آغاز ہوا، شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کا مربوط نظام شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے،تالیاں بتا رہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی بے مثال ہے،ستھرا پنجاب نہ صرف انقلابی پروگرام ہے بلکہ یہ معجزہ بھی ہے،ویسٹ کو ٹھکانےلگانےکے بعد اگلے مرحلے میں ویسٹ ٹو انرجی پروگرام میں شامل کیا جائے گا، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب تک تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہا جاتا تھا ہم سے بیانیہ نہیں بنتا، ہم فساد کا بیانیہ نہیں بنا سکتے بلکہ ہم کارکردگی کا بیانہ بناتے ہیں،اس ملک کے خلاف پچھلی حکومت نے 4 سال سازش کی،ملکی معیشت کو وزیر اعظم شہباز شریف نے سہارا دیا،میاں نواز شریف نے بجلی مہیا کی اور ملک سےاندھیرے ختم کیے،ملک ڈیفالٹ کا نعرہ لگانے والے مایوس ہو گئے،مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی،شرح سود کم ہو گئی ہے ، مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا کی او پی ڈی جون میں شروع ہو جائے گی۔

- Advertisement -

سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب پربھرپور اعتماد ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں بے مثال کارکردگی دکھائی ہے،دوسرے صوبے کےعوام بھی کہتےہیں کہ مریم نواز کام کر رہی ہیں،ہر لمحہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی بہتری کا سوچ رہی ہوتی ہیں،اس سوچ کے تحت 50 ہزار طلبہ کو ہونہار سکالرز شپ دی گئیں، اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت مستحقین کو گھر دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر مفت ادویات مل رہی ہیں، جون 2025 میں 700 سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو جائےگی،139 شہروں میں سیوریج کا نظام مکمل کر لیا گیا ہے،شعبہ صحت میں لیڈی ہیلتھ انسپکٹرز کے ذریعے گھر گھر علاج کی سہولیات مہیا کی جائیں گی، پنجاب کی بیٹی مریم نواز کا دھی رانی پروگرام اجتماعی شادیوں کا اعلی پروگرام ہے۔

شعبہ زراعت میں کسان کارڈ کا اجرا کیا گیا، بلا سود کسانوں کو قرضے دیے جارہے ہیں، ٹریکٹر سکیم کے ذریعے 10 لاکھ کی سبسڈی دی جا رہی ہے،وزیراعلی پنجاب کے ماحول دوست ویژن کے تحت لاہور میں ای بسیں متعارف کرا دی گئی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگست تک 550ای بسیں پورے پنجاب میں آجائیں گی اور آئندہ سال جون تک 500 مزید ای بسیں آئیں گی،گوجرانولہ اور فیصل آباد میں بھی میٹرو بس سروس شروع کریں گے،راولپنڈی میں صاف پانی کا 40 ارب کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، راولپنڈی کا پہلا زچہ و بچہ ہسپتال بھی دسمبر میں شروع ہو جائے گا۔

صوبائی وزیر برائے بلدیات پنجاب ذیشان رفیقِ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کا یکساں نظام شروع کیا گیا ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس کے تحت 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564750

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں