اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 14.815 ارب ڈالر ریکارڈ ہو گیا۔ جمعرات کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 22 فروری کو مرکزی بنک کے پاس غیرملکی زرمبادلہ کے 8.036 ارب ڈالر کے ذخائر ریکارڈ کئے گئے جبکہ کمرشل بنکوں کے پاس 6.779 ارب ڈالر کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔