پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 8 کروڑ 12 لاکھ تک پہنچ گئے،سٹیٹ بنک آف پاکستان

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 8 کروڑ 12 لاکھ تک پہنچ گئے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق 19 اگست 2016ءکو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 23081.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی ذخائر میں سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 18 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 8 کروڑ 12 لاکھ تک پہنچ گئے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق 19 اگست 2016ءکو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 23081.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی ذخائر میں سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 18 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے جبکہ کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4 ارب 89 کروڑ 44 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ 19اگست 2016ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 46کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Leave a Reply