پاکستان کے لئے تاریخی دن ہے کہ فیری سروس شروع کرنے کی اجازت دیدی گئی،وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا ٹویٹ

73

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے تاریخی دن ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بلیو اکانومی وژن کے تحت وفاقی کابینہ نے فیری شپس چلانے کی اجازت دیدی ہے،سمندر کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لئے اب سمندری سرحدیں کھلی ہیں۔ علی زیدی نے منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کے لئے تاریخی دن ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بلیو اکانومی وژن کے تحت وفاقی کابینہ نے دنیا بھر کے ممکنہ مقامات کے لئے فیری سروس شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لئے اب میری ٹائم فرنٹیئر اوپن ہیں۔