- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کوکھیلوں کی دنیا سے ایک اوراعزاز مل گیا ہے۔ ورلڈ باکسنگ کونسل عریبک زون کی صدارت پاکستان کو مل گئی۔ پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر نعمان علی شاہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر منتخب ہو گئے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق یوکرین میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر موریشیو سلیمان نے عریبک زون کی صدارت کے لیے نعمان علی شاہ کے نام کا اعلان کیا ہے۔ عریبک زون میں پاکستان، بھارت،ایران، افغانستان اوراومان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118409
- Advertisement -