23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزپاکستان کے لیجنڈ فلم اداکار پروڈیوسر اور ڈائریکٹرحبیب الرحمان کی 8 ویں...

پاکستان کے لیجنڈ فلم اداکار پروڈیوسر اور ڈائریکٹرحبیب الرحمان کی 8 ویں برسی منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):معروف لیجنڈ فلم اداکار پروڈیوسر اور ڈائریکٹرحبیب الرحمان کی 8 ویں برسی اتوار کو منائی گئی۔وہ 1931 میں بھارتی ریاست پٹیالہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 600سے زائد پنجابی اور اردو فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ان کا شمار نامور رومانوی ہیروز میں ہوتا ہے۔

حبیب الرحمان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1956 میں نور جہاں کے ساتھ بطور سائیڈ ہیرو فلم ،لخت جگرسے کیا۔ان کی پہلی سپر ہٹ فلم مسرت نذیر کے ساتھ ‘ظہیر عشق’ تھی۔حبیب الرحمان نے تاریخی فلم ‘دیوداس میں شمیم ​​آرا اور نیئر سلطانہ کے ساتھ جوڑی والی اداکاری کے لیے بھی دنیا بھر میں پہچان حاصل کی۔حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی اعزاز سے نوازا۔وہ 2016 میں طویل علالت کے بعد آج کے دن لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=442666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں