27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کی تیسرے روز کے کھیل...

پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کی تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی، کم عمری میں وہ اچھا بولر بن گیا ہے،میرا ٹارگٹ ہے کہ یونس خان جیسا پرفارم کروں ،راولپنڈی کی عوام نے بہت حوصلہ افزائی کی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی، کم عمری میں وہ اچھا بولر بن گیا ہے ،نسیم شاہ کو جو پلان دیا جاتا ہے وہ اس پر عمل کرتا ہے ،میرا ٹارگٹ ہے کہ یونس خان جیسا پرفارم کروں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا کھیل پیش کروں اورٹیم کیلئے اچھا سکور کروں ،یاسر شاہ کو تمام کھلاڑیوں کی سپورٹ حاصل ہے امید ہے وہ زیادہ وکٹیں حاصل کریں گے ،ہم 10 سال سے ہوم کراﺅڈ مس کررہے تھے. اب ہمیں بہت اعتماد ملتا ہے،راولپنڈی کی عوام نے بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کی صورتحال ہمارے لیئے کافی مشکل ہو چکی ہے،اس میں ہماری طرف سے کوئی معذرت نہیں ہے،میں خود اپنی ایک غلطی کی وجہ سے آوٹ ہوا،پاکستانی باولنگ مشکل تھی،ہیٹ ٹرک کے بعد ہماری ٹیم مشکل میں آ گئی لیکن کوشش کرینگے کہ ہم اس مشکل وقت کو ہینڈل کریں اور اپنی ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں واپس لیکر آئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی پرفارمنس آخری چار پانچ میچوں میں بہت اچھی رہی ،تمام کھلاڑی اپنی اپنی پرفارمنس کو بہتر کر رہے ہیں ،تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں،محمود اللہ، شانتوبہت اچھے کھلاڑی ہیں،زیادہ تر کھلاڑی تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیلتے ہیں،ہم آئندہ میچوں میں بہترین کھیل پیش کرینگے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایک بہترین ،دلچسپ اور آئیڈیل ایونٹ ہے جس میں کھلاڑیوں کو بہت ساری سہولیات بھی میسر ہیں۔زمبابوے کے بعد اگلے ایڈیشن میں شرکت کیلئے دوبارہ پاکستان آئینگے۔راولپنڈی کی عوام نے بہت حوصلہ افزائی کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=187653

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں