اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان کے مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق کراچی سے 4، چمن سے 2، پشاور، کوہاٹ اور نوشہرہ کے ایک ایک ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔،
وائرس افغانستان میں وائی بی 3 اے کلسٹر س تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کی موجودگی سے ہر بچہ خطرے میں ہے، خاص طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے کیونکہ یہ وائرس انہیں زندگی بھر کے لیے معذور بنا سکتا ہے۔
جاری بیان میں نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی بچوں کی حفاظت کا واحد حل ہے ، والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے کہاپاکستان میں پولیو پولیو سرویلنس کا نظام مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے اور حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔