اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):چین، جاپان اورمشرقی ایشیا کے دیگرممالک سے تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں چین،جنوبی کوریا، جاپان اورمشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو202.49 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 9.17 فیصدکم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو221.08 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات کاحجم 2.740 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جومالی سال 2022 میں 3.629 ارب ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر11.22 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے،
جولائی 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.220 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو جون میں 623.84 ملین ڈالراورگزشتہ سال جولائی میں 1.125 ارب ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر9.662 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جومالی سال 2022 میں 17.30 ارب ڈالرتھا۔