
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے موسیقی کے غیر معمولی فنکاروں کے ساتھ ملک کے پہلے آفیشل ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا آغاز باعث مسرت ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا پلیٹ فارمز پر ہمارے لیجنڈ فنکاروں کے تاریخی لوک ورثہ میوزک آرکائیوز دنیا کے لیے دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے موسیقاروں نے اپنے فن سے ملک کو پذیرائی بخشی ہے اور ہمیں ان کے فن کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میری ٹیم نے @SalmanSufi7 کی قیادت میں ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے ساتھ مل کر اس اقدام پر کام کیا ہے جو اب youtube.com/@lokvirsaofficial لنکس پر آن لائن دستیاب ہے۔