اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے پی ایس ایف کمبیکس انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ کےفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ہفتہ کو اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان نے اپنے ہم وطن کھلاڑی اشب عرفان کو11-8, 11-7, 6-11 اور 12-10 شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال نے مصر کے عبداللہ الماسری کو 11-8, 8-11, 11-6, 10-12 اور 11-7سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ایونٹ کا فائنل آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کے 16، مصر کے تین، ایران کے دو اور ملائشیا کے تین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔