پاکستان کے نور زمان ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

62

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پاکستان کے نور زمان نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل میں انہوں نے ملائیشیا کے اینڈریک لیم کو شکست دی، 29ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے تھائی لینڈ میں جاری ہیں،

ہفتہ کے روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان نے ملائیشیا کے اینڈرک لیم کو بآسانی 4-11 ، 2-11 اور 3-11 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ ملائیشیا کے یواخم سے (آج) اتوار کو ہو گا۔