اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کے پیش کردہ جذبہ خیر سگالی پربھارت کی جانب سے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق دوحہ (قطر) سے امریکہ روانہ ہونے سے قبل پی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت میں ہے جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔