اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے قومی پرچم لہرایا۔ پیر کو یہاں جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، چیئرمین جوائینٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل سہیل امان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ، اراکین پارلیمان، سفارتکاروں، طلباءو طالبات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے موقع پر قومی ترانی اور ملی نغمے بھی گائے گئے جبکہ وائلن نواز استاد رئیس احمد خان نے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66100