پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کا وفد بدھ کو گورنر پنجاب سے ملاقات کرے گا، شہزاد علی ملک

215

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن (پی ایچ ایچ ایس اے) کا وفد چیئرمین شہزاد علی ملک کی قیادت میں بدھ 3 مئی کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کرے گا کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ ’سیڈ ریگولیٹری کمپلائنس‘ میں اپنا کردار ادا کریں۔

پی ایچ ایچ ایس اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ گورنر صوبائی سیڈ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں اور کسانوں، کاشتکاروں، زمینداروں اور بیج تیار کرنے والوں کو درپیش مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔

وفد گورنر پر زور دے گا کہ وہ وفاقی وزارت تحفظ خوراک کی طرف سے اختیارات کی صوبائی حکومتوں کو منتقلی کو فلحال روکنے میں مدد دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ صوبائی حکومتوں کے پاس پہلے سے اپنا مکمل سیٹ اپ موجود ہے اس لیے وفاق کے زیر انتظام سیٹ اپ کی منتقلی سے نظام میں اوورلیپنگ بھی پیدا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ایک صاحب بصیرت شخصیت ہیں اور جب وہ مطمئن ہو جاتے تو وہ معاملات کو درست سمت میں لانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گورنر کے بروقت اقدام سے پنجاب سیڈ کونسل کو فعال ہو چکا ہے اور بیج کی نئی اقسام کی بغیر کسی رکاوٹ کے میرٹ پر منظوری دی جا رہی ہے۔