21 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ہائی کمیشن سنگاپور میں85ویں قومی دن کی تقریب، ہائی کمشنر رابعہ...

پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور میں85ویں قومی دن کی تقریب، ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے پر پرچم کشائی کی

- Advertisement -

سنگاپور سٹی۔23مارچ (اے پی پی) پاکستان کے 85ویں قومی دن کی مناسبت سے پاکستان ہاؤس سنگاپور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور ہائی کمیشن کے عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی، اس کے بعد ڈپٹی ہائی کمشنر سلمان محمود اور پریس پریس قونصلر اطہر زیب عباسی نےصدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔

- Advertisement -

ہائی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ 23 ​​مارچ ہمیں برصغیر کے مسلمانوں کی علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں پاکستانی پرچم کو سربلند رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ثقافت کے سفیر کی حیثیت سے کردار اورترسیلات زر بھیج کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں تعاون کو سراہا۔

تقریب کا اختتام جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے کے متاثرین اور اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ہمارے بانیوں کے وژن کے مطابق پاکستان کی سلامتی، استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575526

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں