پاکستان ہائی کمیشن لندن نے او پی وائی سی کی رکنیت کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

77

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اوورسیز پاکستانیز یوتھ کونسل (او پی وائی سی)کی رکنیت کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔ہفتہ ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم نوجوان پاکستانیوں کیساتھ روابط‘ انہیں اپنی ثقافت اور ورثہ سے واقف کرانے کیلئے اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے تحت اوورسیز پاکستانیز یوتھ کونسل کا اجراءکررہی ہے۔ پروگرام کے تحت او پی وائی سی کے منتخب ارکان ثقافتی،سماجی اور مذہبی اہمیت کے حامل مقامات کے دورے اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے جو انہیں اپنی ثقافت اور ملک میں تازہ پیشرفت سے آگاہی کا موقع فراہم کریگا۔ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے برطانیہ،یورپ اور امریکہ سے 20طلباءکا انتخاب کیا جائیگا،وہ اسلام آباد،لاہور اور پشاور کے دورے کرینگے۔خواہشمند پاکستان اوریجن یوتھ اپنی درخواستیں [email protected]. پر فوکل پرسن فرسٹ سیکرٹری جواد امجد کو بھیج سکتے ہیں جبکہ درخواست فارمز https://opf.org.pk/services/overseas-pakistanis-youth-council. سے لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔