24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا سے متعلق مسائل کے حل کے...

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا سے متعلق مسائل کے حل کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

- Advertisement -

لندن ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ہائی کمیشن لندن نے جنوری تا مارچ 2019ءکے دوران نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) سے متعلق مسائل کے خاتمہ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیونٹی کو بہتر قونصلر خدامت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نادرا کی موبائل ٹیمیں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کا باقاعدہ دورہ کریں گی تاکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو نادرا کے حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ موبائل ٹیمیں جنوری سے مارچ 2019ءکے دوران مختلف علاقوں میں جائیں گی اس حوالے سے ہائی کمیشن نے پاکستانیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں یہ درخواستیں عام ڈاکر کے علاوہ ای میل کے ذریع بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔ درخواستوں میں تمام تفصیلات کے ساتھ متعلقہ افراد کے نام اور فون نمبر بھی درج کئے جائیں تاکہ ان سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو ۔ بیان کے مطابق درخواستیں 21 دسمبر 2018 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=125981

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں