پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے 67ویں قومی ہاکی چیمپین کے انعقاد کا اعلان کردیا

115
Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے 67ویں قومی ہاکی چیمپین کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ ہفتہ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سینیئر ہاکی چیمپین شپ 12 اکتوبر تا 23 اکتوبر لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے پی ایچ ایف کے زیراہتمام قومی ہاکی چیمپین شپ میں پی ایچ ایف کے تمام ملحقہ صوبائی یونٹس اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کرینگی۔

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایونٹ میں شرکت کے خواہاں تمام ملحقہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹل یونٹس کو 18 ستمبر سے قبل ایونٹ میں اپنی شرکت کنفرم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ قومی ہاکی چیمپین شپ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملے گا۔ ۔قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی دوران ایونٹ باصلاحیت کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔