- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ میں 32 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پیر کو پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 4سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں منعقد ہوں گے۔جس کے لئے چیف سلیکٹر صلاح الدین نے 32 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 28فروری کو پاکستان ٹیم کے منیجرحسن سردار کو رپورٹ کریں۔ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مارچ سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=90949
- Advertisement -