- Advertisement -
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپین توقیر ڈار کوقومی ہاکی ٹیم کاکوچ مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ پاکستان کے ہاکی فیڈریشن کے ترجمان (پی ایچ ایف) کے مطابق سابق اولمپین توقیر ڈار کو قومی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر کرنے کے فیصلہ کو حتمی شکل دے دی ہے اور اگلے چند دنوں میں اس کا اعلان کیا جائے گا۔ ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ فیڈرریشن کا اجلاس اگلے دو سے تین دن میں منعقد ہونے کا امکان ہے جس میں توقیر ڈار کی تقرری کے لئے رسمی طور پر اعلان کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=120324
- Advertisement -