اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عالمی ہاکی کپ کی ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد خالد سجاد کھوکھر نے حسن سردار کو ٹیم منیجر اور توقیر احمد ڈار کو ہیڈ کوچ جبکہ ریحان بٹ اور محمد دانش کلیم کو کوچز مقرر کردیا ہے، قومی ٹیم عالمی ہاکی کپ میں شرکت کرے گی، عالمی کپ 28 نومبرسے 16 دسمبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔