- Advertisement -
لاہور۔28 دسمبر(اے پی پی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ ہاکی الیون کے دورہ پاکستان کے انتظامات کےلئے تیاریاں شروع کر دی۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سینئر اور دیگر عہدیدران انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی جبکہ سٹیڈیمز میں تماشائیوں کی تفریح کےلئے کنسرٹ منعقد کروانے کی بھی تجویز زیر غور ہے ۔ ورلڈ الیون کے خلاف دو میچوں کی سیریز کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سکیورٹی کلیئرنس دے چکی ہیں جبکہ میچز کیلئے وزیر اعظم اور آرمی چیف کو بھی دعوت دی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83073
- Advertisement -