کراچی۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے19 تا 26 نومبر ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا۔
پی ایچ ایف سے جمعرات کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن قمر ضیا،اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رائے عثمان اکبر کھرل اورکامران صابرہوں گے۔
اسی طرح آرگنائزنگ سیکریٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ناز کھوکھر،پی ایچ ایف کو آرڈینیٹر میجر( ر) جاوید ارشد خان منج، چیف کو آرڈینیٹر کامران شریف چوہدری،کو آرڈینیٹر امان اللہ ملک،کو آرڈینیٹر عبدالسعید،میڈیا کو آرڈینیٹر محمد وقاص شیخ،جبکہ ٹورنامنٹ آفیسرز شفقت ملک،جاوید صادق، نصیر مغل،رفیق خان،چوہدری منور حسینِ،رانا ندیم،آصف محمود،عمیر اکرم،آفتاب جمیل،مرزا محمد مجاہد،ملک محمد یونس، محمد شفیق،محمد علی،طاہر شیرازی،ثاقب نیاز اور مزمل حسین ہوں گے۔ ایمپائر منیجر محمد جمیل بٹ،اسسٹنٹ ایمپائر منیجر زوالفقار حسین،ایمپائرز پینل میں حافظ عاطف لطیف،یاسر خورشید،وقاص احمد بٹ،امیر حمزہ،اسد،محمد سلیم،محمد بلال،زاہد حمید،فیصل صیام،زاہد علی،مظہر وسیم،مبشر علی اور عرفان طاہر شامل ہیں۔