پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ کے لئے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

98
Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

راولپنڈی ۔15مئی (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ کے لئے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، عمر بھٹہ کو کپتان اور علی شان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، قومی ٹیم 19 مئی کو انڈونیشیا روانہ ہو گی، پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں شرکت کی لئے ٹیم کے چنائو کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، ٹرائلز میں 24 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی نے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،

اس موقع پر پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر، ممبران سلیکشن کمیٹی، ٹیم منیجر اولمپین خواجہ جنید اور ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین بھی موجود تھے، اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق عمر بھٹہ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ علی شان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق خان، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، محمد عبداللہ، رضوان علی، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور، غضنفر علی، ابوبکر محمود، اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، محمد سلمان رزاق، رومان، افراز اور عبدالحنان شاہد شامل ہیں، واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 23 مئی سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شروع ہو گا۔