اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین اور سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد نے انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی محمد علی خان کے بھائی محمد محبوب خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔