اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 66ویں قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ میں چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز ماڑی پیڑولیم ہاکی اسٹیڈیم,ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے نویں دن کے پہلے میچ پاکستان پاکستان نیوی نے ماڑی پیٹرولیم کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ دوسرا میچ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان پولیس کے مابین کھیلا گیا جو کہ پاکستان ایئر فورس نے 1-4 سے جیت لیا۔ تیسرا میچ پنجاب اور پورٹ قاسم کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب نے 0-3 سے جیت لیا۔چوتھا میچ پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین ہوا جو کہ پاکستان واپڈا نے 1-2 سے جیت لیا۔