پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین چیمپین ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل) نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا

102
Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

راولپنڈی۔11جون (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین چیمپنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل(پیر سے) نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا ، پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تربیتی کیمپ کے لئے 45 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے

جن میں عبداللہ اشتیاق ، اکمل حسین ، علی رضا ، ایم فیضان ، وقار ، عبداللہ شیخ ، بلال خان ، ارباز احمد ، محمد سفیان ، محمد عبداللہ ، عقیل احمد ، بلال اسلم ، سعد شفیق ، جنید منظور ، احتشام اسلم ، مرتضیٰ یعقوب ، ایم باقر ، ارباز ایاز ، ندیم خان ، ایم زین ، محمد عماد ، رانا عبدالوحید ، عمر بھٹہ ، افراز ، عبدالحنان شاہد ، رومان ، شاہزیب ، اسامہ بشیر ، ایم عمران ، ارشد لیاقت ،

عبدالوہاب ، عبدالرحمان ، ذکریا حیات ، علی مرتضیٰ ، بشارت علی ، عبدالقیوم ، بلال اکرم ، محمد عدنان ، سہیل ریاض ، وقار علی ، شعیب خان ، عبدالواجد ، تیمور جاوید ، شہباز حیدر اور محمد ارسلان شامل ہیں ، اولمپیئن محمد ثقلین ، اولمپیئن ریحان بٹ ، دلاور حسین ، عبدالحسیم خان اور عبدالغفور کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے ، واضح رہے کہ ایشین چیمپنز ٹرافی 3 سے 12 اگست تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔