لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن کے دوسرے روزبھی 4 میچ کھیلے گئے۔ گزشتہ روز پہلا میچ بلوچستان بمقابلہ اسلام آباد 11 بجے پیچ نمبر 2 پر کھیلا گیا۔ جس میں اسلام آباد نے2 کے مقابلے 3 گول سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا میچ ماڑی پٹرولیم بمقابلہ آزاد جموں کشمیرکھیلا گیا جس میں ماری پٹرولیم نےصفر کے مقابلے میں 24 گول سے فتخ حاصل کی۔تیسرے میچ میں پی اے ایف بمقابلہ گلگت بلتستان پیچ نمبرایک پر کھیلا گیا جس میں پی اے ایف نےصفر کے مقابلے 17 گول سے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ آج کا چوتھا اورآخری میچ سندھ بمقابلہ کے پی کے کھیلا گیا جس میں خیبر پختونواں نے سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے تمام میچ کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین اولمپین منظورحسین جونیراور دیگر ممبران اولمپیئن ایاز محمود، اولمپین ناصرعلی، اولمپین خالد حمید، اولمپئن وسیم فیروز نے تمام میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں کا جائیزہ لیا۔مزکورہ نیشنل ٹرے ھاکی چیمپئن میں حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیزپرعمل درآمد کیا جا رہا ہے۔آج آرام کے بعدکل 4 میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ صبح 9 بجے ایم پی سی ایل بمقابلہ بلوچیستان ، دوسرا میچ دن 11 بجے پنجاب بمقابلہ اسلام آباد کھیلا جائے گا تیسرا میچ دوپہر1 بجے پاکستان ایئر فورس بمقابلہ ایچ ای سی کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری میچ دوپہر 3 بجے گلگت بلتستان بمقابلہ خیبر پختونخواہ کھیلا جائے گا۔ یہ تمام میچز نیشنل ہاکی سٹیڈیم پیچ نمبر دو پرکھیلے جائیں گے ۔