لاہور۔14 فروری(اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے تقریباً چھ ماہ کے بعد نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ خالد سجاد کھوکھر جگر کے عارضہ کی بنا پر گذشتہ پانچ چھ ماہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر نہیں آئے تھے۔ گذشتہ روز بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نیشنل ہاکی سٹیڈیم پہنچے جہاں سیکرٹری پی ایچ ایف نے ان کا استقبال کیا۔ صدر پی ایچ ایف نے کچھ وقت اپنے دفتر میں گزارا جہاں انہوں نے سیکرٹری اولمپیئن شہباز احمد سینئر، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن، پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولمپیئن حنیف خان، کوچ خواجہ جنید سے بھی ملاقات کی۔ صدر پی ایچ ایف نے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان ہاکی کی ترقی کے لیے جو کام ہو رہا ہے وہ اس سے مطمین ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=42335