پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا

102
Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شہباز سینئر کو استعفیٰ واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ شہباز احمد سینئر گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ شہباز سینئر انٹرنیشنل اور ایشیئن ہاکی فیڈریشن کی سطح پر پاکستان کی مو¿ثر آواز ہے اور شہباز سینئر نے اپنے دور میں پاکستان کا مقدمہ بین الاقوامی سطح بہترین انداز سے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی معاملات سمیت ہاکی چلانے کےلئے شہباز سینئر کی کمی محسوس ہوئی، ملک اور ہاکی کےلئے ان کی خدمات بے حد ضروری ہیں۔