- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر (ر) سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ اور پی ایچ ایف کے فیملی ممبرز نے سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر دلاور حسین بھٹی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاء کرے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=200091
- Advertisement -