پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قوانین میں ترمیم و سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

133
Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف )کے صدر بریگیڈیئر( ر) خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قوانین میں ترمیم و سفارشات مرتب کرنے کیلئے محمد سعید خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں کنوینئر محمد سعید خان کے علاوہ ممبران میں کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر، محمد رمضان جمالی، امجد پرویز ستی، رانا مجاہد علی، راجہ غضنفر علی (کمیٹی سیکرٹری) اور ایک لیگل ایڈوائزر شامل ہونگے۔ کمیٹی پی ایچ ایف قوانین میں ترمیم کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔