پاکستان ہر سطح کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے،اس نوعیت کا جواب ضروری ہوگیا تھا،وزیر دفاع

126
خواجہ محمد آصف کی ریاض الدین شیخ کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ اجتماعی دعا کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہااگر ہم یہ ردعمل نہ دیتے تو تو بھارت نے 2 یا 3 مہینے بعد پھرہم پر چڑھائی کر دینی تھی، ہم نے بھارت کو روکا ہے، بھارت کو پتالگنا چاہیے کہ پاکستان برداشت نہیں کرے گا۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 2 ایٹمی طاقتوں کی جنگ دنیا کے لیے فکر کا مقام ہے،

جنگ بڑی ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی۔خواجہ آصف نے بتایا کہ نورخان ائیر بیس پر ایک گاڑی کے سوا کسی اورجگہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔