پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وفاقی وزیر خرم دستگیر خان

62

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لواحقین، چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا۔